خواب میں جوتی پہننے والوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر

خواب میں جوتی پہننے والوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر
خواب میں جوتی پہننے والوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)خواب میں جوتا دیکھنے والوں کو عام طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ اس سے مراد کسی عورت کا ملنا ہے۔حالانکہ اس سے مراد مال و معیشت میں ترقی بھی لی جاتی ہے۔سفر اور قوت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ملازمین و خدام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔جوتا انسان اس وقت پہنتا ہے جب اسے چلنا ہوتا ہے ،اس سے مراد کہ وہ اس قابل ہوچکا ہوتا ہے کہ وہ کچھ کرسکے۔اس تناظر میں جوتے کو انسان کے کیرئیر،روحانی مدارج اور ارادہ میں مضبوطی سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

علامہ ابن سیرین ؒ نے اس پر سیر حاصل تعبیرات بیان کی ہیں۔آپؒ فرماتے ہیں کہ خواب میں جوتا سے مراد عورت ہے لیکن دیکھنا ہوگا جوتا کس قسم کا تھا اور اسکا رنگ کیسا تھا؟خواب میں کوئی دیکھے کہ اس نے نیا جوتا پہنا ہے تو اسکی تعبیر کی رو سے بیان کیا جائے گا کہ اس کی جلد شادی ہونے والی ہے۔اگر اس نے دوسروں کا جوتا پاوں میں ڈالا ہے تو وہ آوارہ یا بے ہودہ عورت سے ملے گا ،جوتے کا رنگ سیاہ ہے تو جھگڑالو عورت سے پالا پڑے گا۔جوتے کا رنگ سرخ ہے تو خوش حال عورت اور عیش پسند عورت ملے گی۔زرد جوتا بیمار عورت کی علامت ہے۔جوتا اگر گائے کے چمڑے سے بنا ہے تو ایسی عورت بہت باہمت ،صابر اور وضع دار ہوگی،بکری کی کھال سے جوتی کا مطلب یہ ہوگا کہ ایسی عورت کا تعلق عرب ممالک سے ہوگا۔جوتا پاوں میں تنگ کرتا اور اتاردیا ہے تو ایسی عورت سے واسطہ پڑے گا جو بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔خواب میں صرف جوتا دیکھا ہے ،پہنا نہیں تو اسکی تعبیر کا انحصار بھی اسکے رنگ و اقسام پر ہے ۔ایسے فرد کو جوتے کی نوعیت کے مطابق سفر یا مال سے واسطہ پڑسکتا ہے۔(واللہ اعلم الصواب)

خواب میں ستارے دیکھنا،جانئے اسکی تعبیر کیا بھید کھولتی ہے

مزید :

روشن کرنیں -