نامعلوموٹرسائیکل سواروں کی ساہیوال میں فائرنگ،مسلم لیگ ن کے چیئر مین جاں بحق ،گارڈ زخمی

نامعلوموٹرسائیکل سواروں کی ساہیوال میں فائرنگ،مسلم لیگ ن کے چیئر مین جاں ...
نامعلوموٹرسائیکل سواروں کی ساہیوال میں فائرنگ،مسلم لیگ ن کے چیئر مین جاں بحق ،گارڈ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کےیوسی  چیئرمین جاں بحق جبکہ گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے شادمان ٹاون میں ضلع کونسل کی یونین کونسل نمبر 5 کے چیئرمین یونس سنپال کار پر اپنی فیملی کے ہمرا موجود تھے کہ ایک سٹور سے کچھ سامان خریدنے رکے تو تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے اور گولیوں  کی بوچھاڑ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر مسلم لیگ ن کے یونس سنپال نامی چیئرمین اور ا ن کاگارڈ شدید زخمی ہوگئے جبکہ چیئرمین یون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔بتایا گیاہے کہ سٹور پر گئے ڈرائیور سمندر خان نے یونس سنپال کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔  اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ کیلئے جبکہ زخمی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرے لئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی ؟یا ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا؟ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یونس سنپال یوسی5 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرچیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

ساہیوال -