دن دہاڑے بنک ڈکیتی،ڈاکوشہری سے 44ہزار لیکر فرار ہوگئے

دن دہاڑے بنک ڈکیتی،ڈاکوشہری سے 44ہزار لیکر فرار ہوگئے
دن دہاڑے بنک ڈکیتی،ڈاکوشہری سے 44ہزار لیکر فرار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیچہ وطنی میں بنک ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو شہری سے 44ہزار لےکر فرار ہو گئے۔ دن دہاڑے ہونے والی اس انوکھی واردات میں ڈاکوﺅں نے بنک کا صفایا کرنے کی بجائے بنک سے رقم نکلوانے والے صارف کو ہی لوٹ لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کیمطابق صارف ریلوے روڈ کے قریب واقع نجی بنک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا کہ اسے مصلح افراد نے اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ ڈاکوموٹر سائیکل پر موجود تھے اور انہوں نے اپنے چہرے بھی ڈھانپ رکھے تھے تاہم ان کی شناخت کیلئے بنک کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جنکہ بنک کے باہر موجود سیکورٹی گارڈ کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

ساہیوال -