چیچہ وطنی : بچوں کیساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف

چیچہ وطنی : بچوں کیساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف
چیچہ وطنی : بچوں کیساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں 18 گیارہ ایل کے طالب علم سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے ملزمان کے دیگر بچوںکے ساتھ بھی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے، طالب علم محمد حسیب کے والد محمد ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رمیض عرف چاند، عثمان عرف شانی اور شاہد عباس نے میرے بیٹے حسیب سے اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی اور اس کی ویڈیو بنا کر 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، جب بیٹے نے ہمیں بتانے کا کہا تو ملزمان نے اسے قتل کی دھمکی دی جس پر تھانہ صدر نے ڈی ایس پی ملک طارق اعوان کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے 12 دن کا ریمانڈ لیا گیا تاہم تفیشی افسر نے ملزمان کے ساتھ ساز باز کر لی جس سے ہمیں انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان با اثر اور جرائم پیشہ ہیں جنہوں نے گاﺅں کے اور بچوں کے ساتھ بھی اسی طرح زیادتی کرنے کے بعد ان کی ویڈیو بنائی ہے لیکن لوگ خوف کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، محمد ایوب نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ساہیوال -