پولیس کی منظور کالونی میں کارروائی، جعلی کرنسی بنانے والا ملزم گرفتار، مشین برآمد

پولیس کی منظور کالونی میں کارروائی، جعلی کرنسی بنانے والا ملزم گرفتار، مشین ...
پولیس کی منظور کالونی میں کارروائی، جعلی کرنسی بنانے والا ملزم گرفتار، مشین برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے منظور کالونی میں کارروائی کے دوران جعلی کرنسی بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے منظور کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے والے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر کے جعلی نوٹ بنانے والی مشین بھی قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اللہ دتہ مرکزی ملزم ہے جس سے تفتیش کے بعد اس گروہ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ عرصہ دراز سے جعلی نوٹ بنانے کا کاروبار کر رہا ہے۔

مزید :

ساہیوال -