رشتے سے انکار پر لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

رشتے سے انکار پر لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا
رشتے سے انکار پر لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ساہیوال (ویب ڈیسک) نواحی چک 6-86آر کی کالونی برکت ٹائون میں نوجوان لڑکی کو شادی سے انکار پر گولیاں مار کر قتل کرد یا۔ مقبول احمد کی بیٹی فرزانہ کو آصف چاہتا تھا۔ اس نے اپنے والدین کو لڑکی کا رشتہ مانگنے کے لیے اس کے گھر بھیجا تو لڑکی کے والدین نے غیر برادری میں رشتہ کرنے سے انکار کر دیا تو ملزم آصف مشتعل ہوگیا اور اپنے ساتھی اسلم کے فرزانہ کے گھرمیں داخل ہو گیا فرزانہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مقدمہ درج کرکے ملزم آصف کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاجبکہ ملزم اسلم ابھی گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں :ہسپتال کے لئے زمین الاٹ کی جائے ، فلمسٹار میرا نے وزیر اعظم سے اپیل کر دی

مزید :

ساہیوال -