چیچہ وطنی، قومی شاہراہ پر کار کی موٹر سائیکل رکشہ کوٹکر ،دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ،6 افراد زخمی ہوگئے

ساہیوال

چیچہ وطنی (این این آئی) قومی شاہراہ پر کار کی موٹر سائیکل رکشا کوٹکر سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق اورتین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل رکشاگاو¿ں186،نائن ایل سے سواریاں لیکر شہرجارہا تھا کہ نائی والا بائی پاس کے قریب ملتان کی جانب سے آنیوالی کارنے اسے ٹکرماردی،حادثہ کے نتیجہ میں رکشاڈرائیورمحمد اکمل،48سالہ حمیداں بی بی اور45سالہ سروری موقع پرہی جاں بحق جبکہ شمشادبانو،کنیز فاطمہ ،بشریٰ اور تین بچے 5سالہ محمدزمان،7سالہ رحمٰن اور8سالہ سمیرا زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،کار ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔