چیچہ وطنی:رشتے کا تنازع،چچا نے نوجوان بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

چیچہ وطنی:رشتے کا تنازع،چچا نے نوجوان بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
چیچہ وطنی:رشتے کا تنازع،چچا نے نوجوان بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(آئی آئی پی) چیچہ وطنی کے علاقہ کسووال میں چچا نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی نوجوان بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق گاؤں 10،چودہ ایل کا رہائشی رینجرز کا ملازم بوٹا مسیح اپنی 18سالہ بیٹی صائمہ کی شادی برادری کے باہر کرنا چاہتا تھاتاہم مقتولہ کے چچا نذیر عرف لالی کی خواہش تھی کہ اسکی شادی برادری میں ہی کی جائے،اسی تنازعہ پر جھگڑے کے بعد ملزم نذیر عرف لالی نے اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے اسکی بھتیجی صائمہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور طبی امدادسے قبل ہی دم توڑ گئی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید :

ساہیوال -