اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کنویں میں کود گئی

اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کنویں میں کود گئی
اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کنویں میں کود گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی دوشیزہ انصاف نہ ملنے پر کنویں میں کود گئی۔ ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل چک 56 ای بی کی 15 سالہ روزہ دار دوشیزہ (ن) کو مقامی بااثر نوجوان میاں آصف نے گلی سے گزرتے ہوئے اپنے تین اوباش دوستوں کے ہمراہ اغواءکیا اور اپنے ڈیرے پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ لڑکی کے ورثاءدوشیزہ کو لے کر میڈیکل کروانے تھانے گئے، جہاں پولیس نے انصاف کے بجائیے انہیں گالیوں سے نوازا، جس پر لڑکی دلبرداشتہ ہوکر کنویں میں کود گئی۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوشیزہ کو کنویں سے نکال کر ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

مزید :

ساہیوال -