وزیراعظم کی تقریر کے دوران ساہیوال بھر میں بجلی بند

وزیراعظم کی تقریر کے دوران ساہیوال بھر میں بجلی بند
وزیراعظم کی تقریر کے دوران ساہیوال بھر میں بجلی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ساہیوال کے کول پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014 ءکو وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہی کیا تھا۔ منصوبے پر 152 ارب روپے لاگت آئی ہے اور اس کا دوسرا ایونٹ جون کے پہلے ہفتہ میں کام شروع کرے گا۔ یہ منصوبے 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گیا نواز شریف کی تقریر کے دوران ہی ساہیوال بھر میں بجلی بند رہی لوگ UPS اور جنریٹر چلا کر تقریر سنتے رہے نواز شریف سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کول پاور پلانٹ پر پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے تقریب سے قبل منصوبے کی نختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر قاری صداقت علی نے دعا کرائی ۔ تقریب سے وزیراعظم محمد نوازشریف اور چینی ماہرین نے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ایک ہزار افراد کو مخصوص دعوتی کارڈ جاری کئے تھے جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی اداروں کے سربراہان ‘ چیئرمین ‘ وائس چیئرمین کے علاوہ سینکڑوں سرکاری افسران و اہلکار ان شامل تھے ۔ تقریب میں شرکت کیلئے مقامی صحافیوں کو دعوتی کارڈ جاری نہیں کئے گئے۔

مزید خبریں :عدالت نے معید پیرزادہ کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو 25سال قید کی سزا سنا دی

مزید :

ساہیوال -