سادہ لوح دیہاتیوں سے رقوم بٹورنے والا سراغ رسا ں ادارے کا جعلی انسپکٹر گرفتار
ساہیوال(آن لائن)پولیس یوسف والانے آبادی جھگیاں میں چھاپہ مار کر سراغ رسا ں اداراہ کے جعلی انسپکٹر محمد شفیق کو گرفتار کرلیا,ملزم قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ ساہیوال میں سپیشل پروٹیکشن پولیس کا کانسٹیبل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اڈا یوسف والا کی آبادیوں میں چند یوم سے ایک سراغ رساں ادارے کا انسپکٹر بن کر محمد شفیق سادہ لوح دیہاتیوں سے رقوم بٹورتا تھا اور انہیں ہراسا ں کرکے گرفتار کرانے کی دھمکی دیتا اور 10ہزار روپے سے لیکر پچاس ، پچاس ہزار روپے تک دیہاتیوں سے رقوم ہتھیا چکا تھا کہ آج پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو شکایت ملنے پر جب پولیس یوسف والا نے چھاپہ مار کر ایک دیہاتی سے رقم بٹورتے ہوئے گرفتار کر لیا تو ملزم سپیشل پروٹیکشن پولیس (ایس پی یو)یونٹ قادر آباد کو ل پاورپراجیکٹ ساہیوال کا کانسٹیبل ہے اور وہ ضلع چکوال کا رہنے والا ہے جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔