باپ نے 40 ہزار لیکر نوعمر بیٹی کی 45 سالہ شخص سے شادی کرادی

سانگھڑ

سانگھڑ (آن لائن) باپ نے 40 ہزار روپے لیکر اپنی نابالغ بیٹی کی شادی 45 سالہ شخص سے کرادی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دولہا، دلہن، دلہن کے والدین اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ چوٹیاری میں علی بخش کیریو نے نابالغ بیٹی شبانہ کا نکاح 45 سالہ راج محمد کیریو سے کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی بخش نے کہا یہ ہماری برادری کا مسئلہ ہے، رسم و رواج کے مطابق بطور جہیز 40 ہزار لئے۔ نکاح خواں مولوی یعقوب نے کہا لڑکی بالغ ہے، نکاح جائز ہے۔ پولیس نے جہیز کا سامان، نقدی تحویل میں لے لئے۔