سانگھڑ میں فنکشنل لیگ اور پی پی کے کارکنوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سانگھڑ

سانگھڑ (مانیٹرنگ ڈیسک) دھک پاڑہ کے قریب فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھک پاڑہ کے قریب رحمانی چوک پر دونوں جماعتوں کی ریلیاں پہنچیں تو کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔