پی ایس 81ضمنی انتخاب،پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مدد علی نے میدان مار لیا

سانگھڑ

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے جام مدد علی 35 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدار جام مدد علی 35ہزار 301ووٹ لے کر کمیاب ہو گئے ہیں ۔یاد رہے سانگھڑ پی ایس 81 کی نشست ایم پی اے جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام سمیت ک±ل 16 امیدوار حصہ لے رہے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جام مدد علی اس نشست پرالیکشن لڑرہے تھے اور مسلم لیگ فنکشنل نے جام نفیس علی کو میدان میں اتارا تھا۔