سانگھڑ میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ فنکشنل کے سرکردہ مقامی رہنماءجاں بحق

سانگھڑ میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ فنکشنل کے سرکردہ مقامی ...
سانگھڑ میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ فنکشنل کے سرکردہ مقامی رہنماءجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235میں فائرنگ سے مسلم لیگ فنکشنل کے سرکردہ مقامی رہنماءحسن دروس ڈلیار جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولنگ بند کردی گئی ۔ مقامی میڈیاکے مطابق ڈلیاپولنگ سٹیشن پر دوگروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہونیوالی فائرنگ سے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار خدابخش کے بھتیجے اور سرکردہ رہنماءحسن دروس ڈلیارجاں بحق اور چار افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر25پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے مسلم لیگ فنکشنل کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جس کے بعد دونوں گروپوں میں تصادم کی وجہ سے پولنگ روکدی گئی ۔

مزید :

سانگھڑ -