عدالت کے حکم پر بھٹے پر جبری مشقت کر نے والے 32افراد بازیاب

عدالت کے حکم پر بھٹے پر جبری مشقت کر نے والے 32افراد بازیاب
عدالت کے حکم پر بھٹے پر جبری مشقت کر نے والے 32افراد بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(آن لائن)سانگھڑ عدالت کے حکم پر بھٹے پر جبری مشقت کر نے والے 32افراد بازیاب ،بازیاب ہو نے والوں میں 12بچے 8خواتین سمیت 12مرد شا مل ہیں عدالت نے مزدور خاندان کو اپنی مر ضی کی آزاد زندگی گزارنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سیشن کورٹ میں لالو اوڈ نے درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیار کیا ہے کہ جھول کے قریب بھٹہ مالک عمردراز خان نے اسکے خاندان کو قید کیا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے اس مشقت کا بھٹہ مالک عمر دراز خان نہ ہی معاوضہ دیتا ہے اور نہ ہی کہیں اور جا نے کہ اجا زت دیتا ہے میرے خاندان کے32 افراد قید کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایسی درخواست پر سیشن جج سانگھڑ نے جھول پولیس کو پا بند کر تے اپنے حکم میں کہا ہے کہ قید مزدور کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جا ئے جھول پولیس نے عدالتی حکم پر کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے عمر دراز کے بھٹے پر چھا پہ ما رکر32افراد کو بازیا ب کر ا لیا جب کہ بھٹے کا مالک فرار ہو گیا.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
جھول پولیس نے باز یا ب ہو نے والے مزدورں کو عدالت میں پیش کیا بازیاب ہو نے والو ں میں آٹھ خواتین با رہ مردوں کے ساتھ ساتھ بارہ بچے بھی شا مل ہیں درخواست گزار مزدور لا لو اوڈ کا کہنا تھا کہ بھٹے کا مالک زبر دستی اینٹیں بنا نے کا کام لیتا تھا جب کہ کام کی اجرت بھی نہیں دیتا تھا اس کے ساتھ ساتھ کھا نے پینے اور کہیں اور جا نے کی اجازت بھی نہیں دی جا تی تھی جس کی وجہ سے میں اور میرا خا ندان قید یو ں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور تھے عدالت نے تما م مزدورں کو اپنی مر ضی کی زندگی گزارنے کا حکم دیتے ہو ئے آزادکر دیا ۔

مزید :

سانگھڑ -