سرگودھا فیصل آباد مین روڈ پر پولیس ہونے کے باوجودڈاکو تین وارداتیں کر گئے

سرگودھا فیصل آباد مین روڈ پر پولیس ہونے کے باوجودڈاکو تین وارداتیں کر گئے
سرگودھا فیصل آباد مین روڈ پر پولیس ہونے کے باوجودڈاکو تین وارداتیں کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالیاں(نمائندہ پاکستان) چوری،ڈکیتی میں متواتر اضافہ، پولیس اور عوامی نمائندے خاموش تماشائی، سرگودھا فیصل آباد مین روڈ پر پولیس گشت ہونے کے با وجود ڈاکو تین وارداتیں کرنے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ںنے پہلی واردات مین روڈ پرچڑی ملاح کے ہوٹل پر کی، جہاں سے ہزاروں روپے اور قیمتی موبائل چھین کر ڈاکو فرار ہو گئے، دوسری واردات اسی مین روڈ پر شیرازی ہسپتال میں کی، جہاں ہسپتال کے عملہ اور مریضوں کو کمرہ میں بند کر کے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لئےاسی دوران ڈاکٹر قلب عباس شیرازی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوو¿ں پر ہوائی فارنگ کردی جس ڈاکو خوف زدہ ہو کر ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے موقع سے بھاگ گئےتیسری واردات میں موضع بہودی کے رہاشی عابد حسین لالی کے گھر ڈکیتی کی جس میں عابد حسین لالی کو مداخلت کرنے پر ڈاکوو¿ں نے شدید زخمی کر دیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صاحب بھی موقع پر پہنچ گئے۔

مزید :

سرگودھا -