سرگودھا میں لڑکے نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا

سرگودھا میں لڑکے نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا
 سرگودھا میں لڑکے نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سر گودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے چاوے والا سے تعلق رکھنے والا لڑکا ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا جس نے شادی سے انکار کیا تو طیش میں آکر اس نے لڑکی کو گولی مار دی ۔لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

سرگودھا -