5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پرسرگودھا میں ایک شخص کو دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا

5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پرسرگودھا میں ایک شخص کو دوستوں نے ہی فائرنگ ...
5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پرسرگودھا میں ایک شخص کو دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (این این آئی)سرگودھا میں 5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پر ایک شخص کو اس کے دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 133جنوبی میں پیش آیا جہاں دوستوں کی محفل جاری تھی، اس دوران ادھار کی رقم پر دوستوں میں تلخی بڑھ گئی جس پر 2 ملزمان ارسلان اور عرفان نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے 40 سالہ عدیل عباس عرف مجاہد کو قتل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ٹرک ڈرائیور ہے جو اپنے دوستوں کو ادھار میں دی گئی رقم واپس کرنے کا تقاضہ کررہا تھا، اس موقع پر معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس کے 2 دوستوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی پہنچا دیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

سرگودھا -