سرگودھا: پنجاب حکومت نے نواز شریف کے نام سے کالج بنانے کی منظوری دیدی

سرگودھا

سرگودھا(آن لائن) پنجاب حکومت کی طرف سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں ایک نیا کالج بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ، یہ کالج نواحی علاقے 84شمالی میں بنایا جائے گا جس کا نام نواز شریف گرلز ڈگری کالج رکھا گیا ہے ،حکومت نے مختص شدہ فنڈز میں سے ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے بیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرتے ہوئے پراونشیل بلڈنگز حکام سے فیزبیلٹی رپورٹ طلب کر لی،منصوبہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی شروع ہو جائے گا اوراس کی تکمیل کا ہدف تین سال مقرر کیا گیا ہے ۔