محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے

محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے ...
محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(صباح نیوز) محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں نئی مسافر کوچز کی تیاری کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے ۔

نئے وزیراعظم کیلئے ایاز صادق کا نام سامنے آ رہا ہے :عارف نظامی کا دعویٰ
تفصیلاتک کے مطابق بحال کی جانیوالی ٹرینوں میں سپر ایکسپریس‘ کراچی سے لاہور چلنے والی ایکسپریس ٹرین‘ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بند کی جانیوالی مسافر ٹرین کے علاوہ روحی ایکسپریس شامل ہیں جبکہ سپر ایکسپریس سرگودھا اور کراچی کے درمیان دوبارہ بحال کی جائیگی ، یہی نہیں راولپنڈی اور خانپور کے درمیان چلنے والی روحی ایکسپریس کو بھی براستہ سرگودھا بحال کیا جارہا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ان5 ٹرینوں کی بحالی سے ریلوے کو خاطر خواہ آمدن ہونے کیساتھ ساتھ مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی۔

مزید :

سرگودھا -