دستی بم نما ڈیوائس نے متعلقہ اداروں کو مشکل میں ڈال دیا

سرگودھا

خوشا ب(نمائندہ پاکستان)انار کلی بازار خوشاب سے ملنے والی دستی بم نما ڈیوائس نے پولیس ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کو مشکل میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی بازار سے پولیس کو اطلاع ملی کہ بم نما مشکوک ڈیوائس گلی میں پڑی ہے جس پر تمام ادارے حرکت میں آگئے اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر دکانیں بند کروادیں اور جگہ خالی کروادی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیوائس کو قبضہ میں لے کر دریائے جہلم کے کنارے فائر کے ذریعے ضائع کردیا ۔

سوشل میڈیا پر مبینہ ڈیوائس کی خبرسامنے آنے  پر ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ کے پی آر او حار ث رحمان نے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔