سرگودھا جیل میں قتل کے 5 قیدیوں میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ، الگ بیرک میں منتقل

سرگودھا جیل میں قتل کے 5 قیدیوں میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ، الگ بیرک میں منتقل
سرگودھا جیل میں قتل کے 5 قیدیوں میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ، الگ بیرک میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مقدمات میں ملوث 5 قیدیوں میں ایڈز کے مرض کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈز کے مرض میں مبتلا پانچوں قیدیوں کو جیل کی الگ بیرک میں منتقل کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معاملہ کی چھان بین کا حکم دے دیا کہ قیدیوں میں ایڈز کا مرض کن وجوہات کی بناءپر ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سہیل اکرام نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا تو اس موقع پر انکشاف ہوا کہ قتل کے مقدمات میں ملوث 5 قیدیوں سیف اللہ ولد شیر محمدساکن لقمان، ارشد ولد رشید جناح کالونی ، ابرار ولد ارشد چک 27 جنوبی ، ذوالفقار ولد محمد بخش، محمد خان ولد اللہ بخش ساکن چک 71 شمالی سرگودھا میں ایڈز کا مرض ہے اور انہیں الگ بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

سرگودھا -