کائنات کی وہ تصاویر جو آپ نے پہلے نہیں دیکھیں
نیویارک (نیوز ڈیسک ) وقت کے ساتھ ساتھ خلاءکے راز افشا ہوتے گئے، پرانی تہذیبیں تو سورج، چاند اور ستاروں پر جادوگریاں کیا کرتی تھیں لیکن علم کی روشنی میں یہ بھید کھلتے چلے گئے۔ آج کی سائنسی دنیا میں جب خلا باز مہینوں فضائیں اور خلاﺅں میں رہتے ہیں اور قدرت کے ان رازوں سے پردہ اٹھارہے ہیں جو ہماری عقل سے اوجھل تھے۔ آسٹرونوی فوٹوگرافی ایوارڈز کی حیرت انگیز تصاویر کسی گھن کے سوراخ اور کسی انفجاری ستارے کی وضاحت تو نہیں کرتیں لیکن ہمارے سولر سسٹم یعنی نظام شمسی کے کئی چھپے ہوئے مناظر کو سامنے ضرور لاتی ہیں۔
درج ذیل چار بڑی فوٹوگرافی کی کیٹگریز ہیں۔ جن میں زمین اور خلا، ہماری نظام شمسی، ڈیپ سیس، اور ینگ آسٹرونوی فوٹوگرافر آف دی ایئر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس فوٹوگرافر کی عمر صرف 16 سال ہے۔ اسے 2014ءکی آسٹرونوی فوٹوگرافر کا ایوارڈ جیتے پر 2500 امریکی ڈالر انعام دیا گیا۔