نیا آئی فون 7 منگوانے والے شخص نے جب ڈبہ کھولا تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) کسی بھی سمارٹ فون کے مارکیٹ میں آتے ہی اسے حاصل کرنے کی خواہش سب کے دل میں ہی پنپتی ہے لیکن ہر کسی کا ارکان پورا بھی نہیں ہوتا لیکن اس وقت کیا گزرتی ہے جب آپ مارکیٹ میں متعارف کرایا جانے والا نیا آئی فون منگوائیں اور جب وہ آپ کے پاس پہنچے تو اسے دیکھتے ہی آپ کو خوشی ہونے کے بجائے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ جائے۔
آئی فون 7 کو ابلتے ہوئے پانی میں 7 منٹ تک رکھا گیا، نتیجہ کیا نکلا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ایسا ہی کچھ ایک شخص کے ساتھ ہوا جس نے آئی فون آڈر کیا اور بے صبری سے اس کا انتظار کرنے لگا لیکن جب وہ اس کے پاس پہنچا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا جس کے بعد اس شخص نے آئی فون کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ مذکورہ صارف نے ”ریڈیٹ“ پر آئی فون کی چند تصاویر اپ لوڈ کیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور طرح طرح کے تبصرے شروع ہو گئے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر یہ تو صاف پتہ لگ رہا تھا کہ آئی فون کو آگ لگی ہے مگر کیسے؟ تفصیلات اس سے بھی کہیں زیادہ دلچسپ ہیں۔
صارف نے بتایا کہ اس نے آئی فون 7 آرڈر کیا اور جب وہ اس کے پاس آیا تو ڈبو کھولنے پر انکشاف ہوا کہ موبائل فون تو بری طرح جل چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی فون کے ساتھ یہ ”تباہ کاری“ یا تو فیکٹری میں بنانے کے دوران ہوئی یا پھر اسے ڈلیور کرنے کے دوران ایسا ہوا۔ صارف اس بات پر بھی حیران تھا کہ فون تو بالکل جلا ہوا تھا لیکن وہ جس ڈبہ میں موجود تھا اسے بالکل بھی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سام سنگ کا نیا فون گلیکسی نوٹ 7 بھی اپنے فیچرز سے زیادہ پھٹنے کی ”صلاحیت“ کے باعث خبروں میں زیادہ رہا ہے اور دنیا بھر سے اس فون کے پھٹنے کی سینکڑوں شکایات موصول ہونے کے بعد کمپنی کو بالآخر اس کی فروخت بند کرنے کیساتھ ساتھ بیچے گئے فون بھی تبدیل کرنا پڑے۔
فیس بک آپ کے بارے میں آپ سے زیادہ جانتی ہے، اگر یقین نہ آئے تو اس ”پلگ ان“ کی مدد سے دیکھ لیں
ان سب واقعات نے جہاں کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا وہیں گلیکسی نوٹ 7 کو ”شہرت“ بھی ملی اور جب کسی کو شہرت ملتی ہے تو اس کے حریف حسد کرنے لگتے ہیں اور لگتا ہے کہ سام سنگ کی حریف کمپنی ایپل کو یہ ”شہرت“ پسند نہ آئی شائد اسی لئے اس نے بھی ”پھٹنے“ والا آئی فون مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔
لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ آئی فون کے ساتھ پیش آنے والا یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے اور دنیا بھر سے کہیں سے بھی آئی فون کے پھٹنے یا آگ پکڑنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اس لئے اگر آپ نے آئی فون 7 خرید لیا ہے تو بے فکری سے اپنے نئے نویلے آئی فون کا مزہ اٹھائیں۔