واٹس ایپ Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا گیا ، پاکستانی صارفین خوش ہو گئے

واٹس ایپ Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا گیا ، پاکستانی صارفین خوش ہو گئے
واٹس ایپ Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا گیا ، پاکستانی صارفین خوش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ’واٹس ایپ‘ کے لاکھوں صارفین اس ایپلی کیشن سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ ٹیکسٹ مسیجنگ ہو یا تصویر شیئر کرنا، آڈیو میسج ہو یا کال، یہ  وہ فیچرز ہیں جنہوں نے صارفین کو’واٹس ایپ‘ کا  دیوانہ بنا رکھا ہے اور پوری دنیا میں اس کے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی واٹس ایپ کے لاکھوں صارفین موجود ہیں اور ان کی تعداد بھی ناقابل شمار ہے۔واٹس ایپ  پر صارفین چیٹ اور کالز کے علاوہ مختلف اشکال (Emojis) کی صورت میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے مختلف قسم کی Emojis دستیاب ہیں جن دنیا کے بیشتر ممالک کے جھنڈے بھی شامل ہیں تاہم پاکستان کا جھنڈا اس میں شامل نہ ہونے پر پاکستان میں موجود واٹس ایپ صارفین نالاں تھے  ۔

پاکستانی واٹس ایپ صارفین کی جانب سے بارہا مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ ان  Emojis  دیگر ملکوں کے جھنڈوں کی طرح پاکستانی جھنڈا بھی موجود ہونا چاہئے۔ پاکستانی صارفین کے مطالبہ اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اب ان Emojisمیں پاکستانی جھنڈا شامل کر دیا گیا ہے جس پر پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے دوستوں کو پاکستان کا جھنڈے والا ایموجی بھیج کر  اپنی خوشی کا اظہار  بھی کر رہے ہیں۔