آزاد کشمیر میں بھی3Gاور4Gسروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

آزاد کشمیر میں بھی3Gاور4Gسروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا
آزاد کشمیر میں بھی3Gاور4Gسروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد (آن لائن) سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد مقبول احمد نے کہا ہے کہ ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3Gاور4Gسروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے اور بہت جلد یہ سروسز باقاعدہ شروع کردی جائیں گی اس طرح ایس سی او کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا ہونے والا ہے ہے ایس سی او دنیاکے چند گنے چنے اداروں میں سے ایک ہے جو صارفین کو بیک وقت لینڈ لائن ڈبلیو ایل ایل، ڈی ایس ایل اور جی ایس ایم کی سہولیات فراہم کرتا ہے 30مارچ کی رات،ایس سی او نے اپنے پرانے نیٹ ورک سے 3Gاور 4Gنیٹ ورک پر کامیاب منتقلی کی سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نے آزاد کشمیر کے صارفین کیلئے 3Gاور 4Gٹیکنالوجی کا حامل نیٹ ورک قائم کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔

اس وقت ایس سی او فخریہ دعویٰ کرسکتا ہے کی اس کے پاس پاکستان کا جدید ترین موبائل نیٹ ورک ہے جو کی صارفین کو جدید ترین موبائل اور ڈیٹا سروسز فراہم کرسکے گا۔ اس کے ساتھ ایس سی او نے اپنے صارفین سے بہتر رابطے اور کسٹمر کئیر کیلئے ایک جدید کال سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ سیکٹر ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او ایک حکومتی ادارہ ہے جو کوئی بھی کام حکومتی اجازت اور منظوری سے شروع کرتا ہے ہماری طرف سے3Gاور4Gسروس کے جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے چند روز قبل نیٹ ورک کی کامیاب منتقلی کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے.

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان دشوار گزار علاقے ہیں اور یہاں کسی بھی ادارے کیلئے سروسز فراہم کرنا خاصا دشوار کام ہے لیکن ایس سی او نے مشکل ترین حالات میں دشوار گزار علاقوں میں کامیابی کے ساتھ سروسز فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ ایس سی او واحد نیٹ ورک ہے کہ جس کے کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں اور آپ اپنا بیلنس اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے کسی دوسرے ادارے کو کام سے نہیں روکا مظفرآباد میں ہم سے زیادہ دیگر آپریٹر کے ٹاور لگائے ہوئے ہیں ہم انہیں ضرورت کے مطابق سہولیات مہیا کرتے ہیں یہ محض زبانی باتیں اور بے بنیاد الزامات ہیں۔