وہ فیچرز جو S6 اور S6 Edgeمیں شامل نہیں کئے گئے

وہ فیچرز جو S6 اور S6 Edgeمیں شامل نہیں کئے گئے
وہ فیچرز جو S6 اور S6 Edgeمیں شامل نہیں کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے سمارٹ فونز S6 اور S6 Edge متعارف کرائے ہیں اور ان میں بے شمار نئے فیچرز کو شامل کیا گیا جبکہ شائقین بھی انہیں بے حد پسند کر رہے ہیں تاہم کمپنی نے نئے فیچرز کو شامل کرنے کیساتھ ساتھ کچھ ایسے فیچرز کو ان موبائل فونز میں شامل نہیں کیا جو شائقین کے پسندیدہ ترین فیچرز میں شمار کئے جاتے ہیں۔
گلیکسیS6 اور S6 Edge میں ”نان ریموو ایبل“ بیٹری کا استعمال کیا ہے جس کے باعث اب موبائل فون کی بیٹری بدلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ سام سنگ اس سے قبل گلیکسی سیریز کے تمام سمارٹ فونز میں ریمووایبل بیٹری کا استعمال کرتا رہا ہے جس کے خراب ہونے پر محض بیک کوور کو ہٹا کر اسے آسانی سے بدلا جا سکتا تھا تاہم اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بیٹری خراب ہونے کی صورت میں اسے ریٹیلر کے پاس لے جانا ضروری ہو گا۔
نئے سمارٹ فونز میں 32,64 اور 128 جی بی فلیش سٹوریج کا استعمال کیا گیا ہے اور بدلے میں میموری کارڈ سلوٹ کو ختم کر دیا گیا ہے یعنی اب ان نئے سمارٹ فونز کی میموری بڑھانے کیلئے میموری کارڈ کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ سام سنگ اس سے قبل گلیکسی سیریز کے تمام سمارٹ فونز میں میموری کارڈ کی سہولت فراہم کرتا رہا ہے اور اس ایک فیچر کے باعث بہت سے شائقین سام سنگ کا موبائل خریدنا پسند کرتے تھے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے ان دو فیچرز کو ختم کرنا موبائل فونز کی فروخت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔