بہت جلد یہ چیز سمارٹ فونز کی جگہ لے گی ،ایسی ٹیکنالوجی بن گئی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بہت جلد یہ چیز سمارٹ فونز کی جگہ لے گی ،ایسی ٹیکنالوجی بن گئی کہ آپ بھی دنگ رہ ...
بہت جلد یہ چیز سمارٹ فونز کی جگہ لے گی ،ایسی ٹیکنالوجی بن گئی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگرآپ کو یہ کہاجائے کہ بہت جلد سمارٹ فونز دنیا میں متروک ہوجائیں گے تو یقیناًآپ اس بات کو مذاق سمجھیں گے۔ذرا سوچیں کہ اگر 10یا15سال پہلے آپکو بتایا جاتا کہ ایک ایسا موبائل آئے گا جس پر آپ اخبار،کتابیں، شاپنگ، ٹرانسپورٹ اور ہر وہ کام کرسکیں گے جس کی آپ کو ضرورت ہے تو آپ کے لئے یقین کرنا ممکن نہ تھالیکن آپ نے دیکھا کہ یہ سب سمارٹ فون سے ممکن ہوااور فیکس مشینیں اور بیپرمتروک ہوگئے۔لیکن اب اگلی سٹیج میں آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سمارٹ فونز بھی متروک ہوجائیں گے۔امریکی ویب سائٹ ’بزنس انسائیڈر‘ کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں سمارٹ فونز لوگوں کی زندگی سے نکل چکے ہوں گے۔دنیاکی مشہور کمپنیوں جیسے مائیکروسافٹ، فیس بک، ایمازون اور دیگر کمپنیوں نے اس فیز کی تیاری بھی شروع کررکھی ہے۔ ماضی میں آپکو ایک کمپیوٹر، ماؤس،کی بورڈاور مانیٹر کی ضرورت ہوتی تھی لیکن سمارٹ فونز کی وجہ سے اتنا بڑا کمپیوٹر چھوٹا سے ہوگیا۔یہ ایک تبدیلی تھی جسے ہر نئے سمارٹ فون کے ساتھ بہتر بنایا گیالیکن اب ایک فیز ایسا آرہا ہے جب سمارٹ فونز میں زیادہ بہتریکی گنجائش نہ رہے گی۔گو کہ اس وقت سام سنگ اور ایپل کے سمارٹ فونز میں آواز کی مدد سے چیزوں کو کنٹرول کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی بھی اس قدر بہتر نہیں جو آنے والے سالوں میں ہوگی۔
یہ بات اکثر لوگوں کے لئے حیرانگی کا باعث ہے کہ اس وقت مائیکروسافٹ، گوگل اورفیس بک ایسی ٹیکنالوجی پرکام کررہے ہیں جس میں ہیڈ سیٹ کی مدد سے آپ کی آنکھوں کے سامنے تھری ڈی تصاویر اور اس طرح کی معلومات آئیں گی۔ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ ایپل بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے بعد آپ کو ٹی وی، سمارٹ فون یاکسی اور سکرین کی ضرورت نہ رہے گی اور آپ ہر طرح کی انٹرٹینمنٹ اور کالنگ کے لئے اس ڈیوائس کا استعمال کریں گے۔جیسے جیسے کمپیوٹر سے بات کرنے کی ٹیکنالوجی بہتر ہوگی ایک سٹیج یہ بھی آئے گی کہ کمپیوٹر آپ کو بہتر طریقے سے جواب دے گا۔دوسرے الفاظ میں کمپیوٹر آپ سے زیادہ تیز ہوگا اورزیادہ بہتر طریقے سے آپ کے کام آئے گا۔اس سے بھی اگلی سٹیج میں ایک نئی کمپنی اس بات پر بھی کام کررہی ہے جس میں آپ کے دماغ میں ایک چِپ لگادی جائے گی جو آپ کے دماغ اور کمپیوٹر گیجٹس سے جڑجانے کے بعد ہر چیز کو کنٹرول کرے گی۔