پاکستان میں سب سے انٹرنیٹ پر سرچ ہونیوالی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی

پاکستان میں سب سے انٹرنیٹ پر سرچ ہونیوالی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی
پاکستان میں سب سے انٹرنیٹ پر سرچ ہونیوالی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)2016اپنی کچھ اچھی اور کچھ بری خبروں کیساتھ ہی رخصت ہوگیا اور اس دوران سوشل میڈیا پر چائے والا جیسی سلیبرٹیز چھائی رہیں لیکن وکی پیڈیا پر شہری کچھ اور لوگوں کوبارے میں جاننے کی کوشش کرتے رہے جن میں ملالہ یوسفزئی،فوادخان، ماورا حسین،قندیل بلوچ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ شامل ہیں ۔

عمران خان کی سیاست، آفریدی کا ایسا تبصرہ کہ پی ٹی آئی چیئرمین بھی سوچ میں پڑ جائیں گے,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
وکی میڈیا فاﺅنڈیشن کی طرف سے پاکستان کی معروف شخصیات ، سماجی رہنماﺅں اور سلیبرٹیزکی سرچزسے متعلق جاری ہونیوالے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 2016ءکے دوران سب سے زیادہ فواد خان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی جن کے بارے میں بیس لاکھ ستاسی ہزار صفحات تک رسائی حاصل کی گئی ۔ دیگرفہرست کچھ یوں تھی ۔
ملالہ یوسفزئی
ملالہ کا اپنے ملک میں اتنا اچھا تاثر نہیں لیکن وہ ہمیشہ سرخیوں میں ہی رہیں ،اوراُنہیں 2016ءمیں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا، ملالہ یوسفزئی میانمار کے روہنگیامسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے،یوٹیوب سپرویمن سے ملاقات اور حلب سے متعلق بیان ’ دعائیں کافی نہیں ، ہمیں عمل چاہیے‘ کی وجہ سے خبروں میں رہیں ۔

b8649f28-6139-11e3-916e-00144feabdc0

فوادخان
گزشتہ سال ملالہ کے بعد اور مردوں میں سے زیادہ فلم اور ڈرامہ سٹار فواد خان کے پیج ویوز ہیں اور 2016ءمیں وکی پیڈیا پر حکمرانی قائم کردی جن سے متعلق صفحات تک بیس لاکھ ستاسی ہزار تین سو تیرہ افراد نے رسائی حاصل کی ۔ فواد خان پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں ان کی فلم’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روکنے اور بھارتی انتہاءپسندوں کے سلوک کی وجہ سے خبروں میں رہے۔

1044750-fawad-1455170009-405-640x480
ماورا حسین
پاکستانی اداکارہ ماوراحسین کو بھارت میں اپنی پہلی فلم ’ صنم تیری قسم‘ پر بھارتی ناقدین کی طرف سے شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا ، قابل اعتراض تبصروں کے باوجود بھی ماوراحسین نے اپنے کام سے کام رکھا اور ان کے پیج ویوز پونے اٹھارہ لاکھ تک پہنچ گئے ۔ ماوراحسین اپنی شوبز مصروفیات کے علاوہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔

1047306-sdcs-1455599961-297-640x480

قندیل بلوچ
ملتان میں اپنے آبائی گھر میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی سوشل میڈیا سٹار اپنے قتل اور سوشل میڈیا پر مصروفیات کی وجہ سے خبروں میں تھیں اور 15لاکھ کے قریب لوگوں نے ان کے بارے میں کھوج لگانے کی کوشش کی ۔ وہ ’ قندیل بلوچ سے پاکستان کو کیا مسئلہ ہے‘ بیان کی وجہ سے جبکہ قتل کے بعد اپنے والدین کے موقف کی وجہ سے قندیل بلوچ خبروں میں رہیں ۔

qandeel-baloch
محمد علی جناحؒ
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پروفائل پیج کو 13لاکھ سے زائد مرتبہ وزٹ کیاگیا۔ وہ ’10باتیں جوقائداعظم کے بارے میں معلوم ہونی چاہیں‘ اور’ قائداعظم کی ٹیچنگ اور آج کی دنیا ‘کی وجہ سے خبروں میں تھے ۔

jinnah-640x480

یہی خبر انگریزی زبان میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔