موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کا درست طریقہ

موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کا درست طریقہ
موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کا درست طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) سمارٹ فون کے صارفین کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بیٹری کاہوتا ہے۔جیسے جیسے سمارٹ فون باریک اور پتلے ہورہے ہیں ویسے ہی ان کی بیٹری کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے۔سمارٹ فون میں لیتھیم بیٹری کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں چارج کرنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیٹری کو اس وقت چارج کیا جائے جب یہ مکمل خالی ہونے والی ہو۔ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بیٹری بنانے والے کمپنی Cadexنے ایک رپورٹ دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ بیٹری کو صرف اس وقت چارج کیا جائے جب یہ خالی ہورہی ہو۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوشش کریں کہ بیٹری کو مکمل چارج نہ کریں بلکہ اسے تھوڑا سا خالی رہنے دیں کہ اس طرح اس کی لائف اچھی رہے گی۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ آپ کو چاہیے کہ موبائل کو چارج کرتے ہوئے اس کے کوور کو اتار دیں اور ساتھ ہی درجہ حرارت کا خیال رکھیں۔کوشش کریں کہ بیٹری چارجنگ کے دوران درجہ حرارت کم رہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت لیتھیم بیٹری کی چارجنگ کو کم کرتا ہے۔