ٹوئٹر نے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی

ٹوئٹر نے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی
ٹوئٹر نے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے ایک اہم فیچر کی تیاری مکمل کر لی ہے اور کچھ صارفین کیلئے اسے فراہم بھی کر دیا ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں صارفین کیلئے فراہم کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر ٹوئٹر ایپلی کیشن کو بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے اور ٹوئٹر پر موجود ایسی پوسٹ جس پر کسی دوسری ویب سائٹ کا لنک دستیاب ہو، پر کلک کرنے سے یہ ایپلی کیشن صارف کو الگ براﺅزر پر منتقل کر دیتا ہے جس سے ناصرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ٹوئٹر نے صارفین کی اس مشکل کو بھانپتے ہوئے ایپلی کیشن کے اندر ہی براﺅزر فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسے کئی ایسے صارفین کیلئے فراہم بھی کر دیا گیا ہے جو "Beta" پروگرام کا حصہ ہیں اور ان میں سے کئی صارفین نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ ٹوئٹر نے براﺅزر فیچر ایڈ کرنے کیساتھ ساتھ دوسرے براﺅزر میں لنک کھونے کی آپشن کو بھی ایپلی کیشن میں موجود رہنے دیا ہے تاکہ جو صارف لنک کو براﺅزر پر دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی باآسانی ایسا کر سکیں۔