انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے
انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی سیون فون کے انتظار کی گھڑیاں گننے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا انتظار بس ختم ہونے ہی کو ہے، آئی فون کا نیا ماڈل آج سان فرانسسکو میں متعارف کروایا جارہا ہے، ساتھ ہی ایپل وٹ ٹو پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پہلی بار ایپل کا کوئی آئی فون واٹر پروف ہوگا تاکہ گلیکسی ایس سیون کو پسند کرنے والوں کو اپنی جانب کھینچا جاسکے۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اپیل نے نئے ماڈل میں رنگ،سٹوریج اور ہوم بٹن کی تبدیلیاں بھی کی ہیں جبکہ اسکرین ریزولوشن کے لیے ٹرو ٹون ڈسپلے اس میں شامل کیا جاسکتا ہے جو ارگرد کے ماحول کے مطابق اسکرین کے رنگوں کو ایڈجسٹ کرے گا۔آئی فون کے بڑے ورڑن یعنی پلس یا پرو میں دو لینسز والا کیمرہ ہوگا جس کے ساتھ بارہ میگا پکسلز کے سنسرز دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :اب بجلی خلاء میں پیدا کی جائے گی،بغیر تاروں کے زمین تک بھی آئے گی،انقلابی منصوبے پر کام شروع

آئی فون سیون میں ٹین اے جیسی طاقتور چپ استعمال کی جارہی ہے،تاہم ابھی اس ماڈل کی قیمت کا انداز ذرا مشکل ہے۔