وہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ جس نے کروڑوں صارفین کا تمام ڈیٹا لیک کردیا، اگر آپ بھی اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ اسے ہاتھ لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ جس نے کروڑوں صارفین کا تمام ڈیٹا لیک کردیا، اگر آپ ...
وہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ جس نے کروڑوں صارفین کا تمام ڈیٹا لیک کردیا، اگر آپ بھی اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ اسے ہاتھ لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو ہیک کرکے اس کے 3کروڑ 10لاکھ صارفین کی انتہائی ذاتی معلومات افشاءکر دیں ہیں۔ویب سائٹ gadgetsnow.com کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن معروف ورچوئل کی بورڈ ’اے آئی ٹائپ‘ (Ai.type)ہے۔ سائبر سکیورٹی فرم ’کروم ٹیک سکیورٹی سنٹر‘کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی بہت بڑی ’کیش‘ (Cache)فائل انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی گئی ہے جس میں اس کے 3کروڑ 12لاکھ 93 ہزار 959صارفین کی انتہائی ذاتی معلومات اور مواد شامل ہے۔مبینہ طور پر یہ ایپلی کیشن اسرائیلی شخص ایتان فیتوسی (Eitan Fitusi)نامی شخص نے بنائی تھی۔ یہ کی بورڈ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے سمارٹ فون اور ٹیب کے لیے بنایا گیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈویلپر ایپلی کیشن کے ڈیٹا بیس کی سکیورٹی کو مضبوط نہیں بنا سکے جس کی وجہ سے ہیکرز اسے ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔افشاءکیے گئے ڈیٹا کی مقدار 577جی بی ہے جو اب ہر وہ شخص دیکھ سکتا ہے جس کے پاس انٹرنیٹ کنکشن ہے۔منظرعام پر لائی گئی ان معلومات میں صارفین کے فون نمبر، مکمل نام، ڈیوائس کا نام اور ماڈل، موبائل نیٹ ورک کا نام، ایس ایم ایس نمبر، سکرین ریزولوشن، صارف کی منتخب کردہ زبانوں کی تفصیلات، اینڈرائیڈ ورژن، آئی ایم ایس آئی نمبر، آئی ایم ای آئی نمبر، ای میل ایڈریس، ملک کا نام، سوشل میڈیا پروفائلز کی معلومات، تاریخ پیدائش، تصاویر و دیگر شامل ہیں۔بعض ریکارڈز سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین کے فون میں محفوظ کیے گئے فون نمبرزاور ان کے مالکان کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔