اب فیس بک آپ کے ساتھ وہ خطرناک کام کرے گا کہ جان کر آپ فوری فیس بک استعمال کرنا ہی چھوڑدیں گے، اب یہ آپ کے موبائل کیمرے سے۔۔۔

اب فیس بک آپ کے ساتھ وہ خطرناک کام کرے گا کہ جان کر آپ فوری فیس بک استعمال کرنا ...
اب فیس بک آپ کے ساتھ وہ خطرناک کام کرے گا کہ جان کر آپ فوری فیس بک استعمال کرنا ہی چھوڑدیں گے، اب یہ آپ کے موبائل کیمرے سے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے متعلق یہ رپورٹس تو آ چکی تھیں کہ یہ اپنے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے لیکن اب اس کے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ آپ اس کا استعمال ہی چھوڑ دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی کچھ دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے صارفین کے فون یا کمپیوٹر کے کیمرے کے ذریعے ان کی جاسوسی کرنے کی سند حق ایجاد حاصل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست 2015ءمیں دی گئی تاہم اب سامنے آئی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے لفظ Wi.Fiکا مطلب کیا ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا
درخواست میں فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ”لوگوں کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ان کی ویڈیوزسے یہ معلوم کیا جائے گا کہ کسی طرح کی ویب سائٹس سرچ کرتے ہوئے صارفین کے جذبات و احساسات کیا ہوتے ہیں۔“ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”فیس بک نے لوگوں کی ڈیوائسز کے کیمروں کے ذریعے ان کی ویڈیوز بنانے اور جاسوسی کرنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی سندِ حق ایجاد حاصل کرنے کے لیے یہ درخواست دی گئی تھی۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر نے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے یا نہیں۔