اگر آپ اپنے وائی فائی کی رینج بڑھانا چاہتے ہیں تو راﺅٹر کے اوپر یہ عام سی چیز لگادیں، ٹیکنالوجی ماہرین نے سب سے بڑی مشکل حل کردی، آسان ترین نسخہ بتادیا

سائنس اور ٹیکنالوجی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی کے کمزور سگنل اور انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کی نسل کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ لوگ وائی فائی کے سگنلز کو طاقتور بنانے کے لیے کئی اضافی ڈیوائسز خریدتے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہو پاتا۔ تاہم اب سائنسدانوں نے وائی فائی کے سگنلز کو انتہائی طاقتور بنانے اور انہیں استعمال کی مخصوص جگہ کی طرف مرکوز کرنے کا ایسا آسان اور سستا طریقہ بتا دیا ہے کہ لوگوں کا یہ مسئلہ قطعی طور پر حل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے مخصوص اشکال کے ’ریفلیکٹر‘(reflector)پرنٹ کرکے اور اس پر ایلومینیم کا ورق چڑھا کر سگنلز کو اپنی مرضی کی سمت میں مرکوز کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی پرنٹر کی بجائے آپ عام دستیاب کارڈ بورڈ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اوپو نے اپنا نیا فون F5پاکستان میں بھی متعارف کرادیا
کارڈ بورڈ کی شکل اس طرح بنائیں کہ وہ راﺅٹر کو تین اطراف سے کور کر لے۔ جب آپ اس پر ایلومینیم کا ورق لپیٹ کر راﺅٹر کے اوپر رکھیں گے تو اس کے سگنلز چاروں طرف پھیلنے کی بجائے اس ایک سمت میں جائیں گے جو کھلی ہو گی اور اس سمت میں بیٹھ کر آپ طاقتور وائی فائی سگنلز اور تیز ترین انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ آپ ریفلیکٹر کی شکل اپنے استعمال کے حساب سے بنا سکتے ہیں۔ آپ کو جس سمت میں اور جتنی سمت میں سگنلز چاہئیں اسی حساب سے کارڈبورڈ کی شکل بنائیں اور اس پر ایلومینیم کا ورق چڑھا کر یہ سادہ سی ڈیوائس بنائیں اور راﺅٹر کے اینیٹا کے گرد رکھ دیں۔یہ طریقہ دریافت کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ چیا ژو کا کہنا تھا کہ ”یہ طریقہ وائی فائی سگنلز کو مضبوط بنانے والی ڈیوائسز کی نسبت انتہائی سستا ہے۔ اگر اس میں تھری ڈی پرنٹر استعمال کیا جائے تو اس پر محض35ڈالر لاگت آئے گی لیکن لوگ یہ ریفلیکٹر کارڈبورڈ کے ذریعے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔“