90 کروڑ سمارٹ فونز میں سنگین سکیورٹی خامی، ہیکروں نے تمام ڈیٹا چوری کرنا شروع کردیا، کہیں آپ کا فون بھی نشانہ تو نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

90 کروڑ سمارٹ فونز میں سنگین سکیورٹی خامی، ہیکروں نے تمام ڈیٹا چوری کرنا شروع ...
90 کروڑ سمارٹ فونز میں سنگین سکیورٹی خامی، ہیکروں نے تمام ڈیٹا چوری کرنا شروع کردیا، کہیں آپ کا فون بھی نشانہ تو نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) موبائل فون کے سافٹ ویئر میں سکیورٹی سے متعلقہ خامیوں کا سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن پہلی دفعہ اینڈرائیڈ موبائل فونز کے سافٹ ویئر میں اس بڑے پیمانے پر خامی کا انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں 90 کروڑ سے زائد اینڈرائیڈ صارفین ہیکروں کے نشانے پر آگئے ہیں۔
اینڈرائیڈ سسٹم میں اس خامی کا انکشاف تحقیقاتی ادارے چیک پوائنٹ کے ماہرین نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ کوالکوم پروسیسرز استعمال کرنے والے موبائل فونز میں یہ سکیورٹی خامی پائی گئی ہے۔ ان موبائل فون ڈیوائسز کی تعداد تقریباً 90 کروڑ بتائی گئی ہے۔ ادارے چیک پوائنٹ کے موبائل پراجیکٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مائیکل شیلوف نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ماہرین نے تقریباً چھ ماہ کی تحقیقات کے بعد دریافت کیا ہے کہ اینڈرائیڈ سافٹ ویئر کے گرافکس اور فون کے اندر کمیونیکیشن کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر میں خامی موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی وقت ہیکر اس خامی کو دریافت کرکے تقریباً ایک کروڑ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل فون کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیکر صارفین کی جاسوسی کرسکتے ہیں، ان کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اینڈرائیڈ موبائل فون کے ذریعے بینک اکاﺅنٹ اور خرید و فروخت سے متعلقہ سرگرمیاں بھی ہیکروں کی رسائی میں آسکتی ہیں۔

اپنا سمارٹ فون خود ڈیزائن کریں, چینی کمپنی نے ویب سائٹ لانچ کردی
دریں اثنا موبائل فون صارفین کو اس خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے چیک پوائنٹ کی جانب سے ایک خصوصی ایپ کواڈ روٹر سکینر(QuadRooter Scanner) گوگل پلے سٹور پر فراہم کردی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین اس ایپ کی مدد سے چیک کرسکتے ہیں کہ ان کا موبائل فون مذکورہ خامی کی وجہ سے خطرے میں ہے یا نہیں۔