موبائل فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر تہلکہ برپا کرنے کی تیاری پکڑلی، اگلے ماڈل گلیکسی S7 کے 5 اہم ترین فیچرز سامنے آگئے

موبائل فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر تہلکہ برپا کرنے کی تیاری ...
موبائل فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر تہلکہ برپا کرنے کی تیاری پکڑلی، اگلے ماڈل گلیکسی S7 کے 5 اہم ترین فیچرز سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے نئے ماڈل گلیکسیS7 کے منظرعام پر آنے سے پہلے ہی اس کے تہلکہ خیز نئے فیچرز کی بازگشت سنائی دے رہی تھی، اور اب آن لائن لیک ہونے والی معلومات نے سام سنگ کے نئے شاہکار کی خوبیوں کی تصدیق کردی ہے۔ 

جریدے ’فوربز‘ کے مطابق گلیکسی S7 متعدد ایسے فیچرز سے مزئین ہوگا کہ جو سام سنگ کے مداحوں کو واقعی بہت پسند آئیں گے۔ ’واٹر پروف‘ فیچر اس کی خوبیوں میں سے اہم ترین کہا جا سکتا ہے۔ یہ فون پانی کے خلاف صرف مزاحمت ہی نہیں رکھتا ہوگا بلکہ واقعی واٹر پروف ہوگا، یعنی یقینی طور پر پانی اس پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا، اور کمپنی اس فیچر کا خصوصی سرٹیفکیٹ مہیا کرے گی۔
لمبی بیٹری بھی گلیکسی S7 کی خاص خوبی ہوگی۔ اس سے پہلے والے ماڈلز کے برعکس اس کے دو ورژن 3000MAh اور 3600MAhکی طاقتور بیٹری سے لیس ہونگے۔ اس سے پہلے S6 میں 2550MAhاور S6 ایج میں 2600MAh کی بیٹری کپیسٹی دستیاب تھی۔
گلیکسی S7 میں ’مائیکروایس ڈی کارڈ‘ کا فیچر بھی واپس لایا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس میں 200 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیا جاسکے گا۔
اس فون کا کیمرہ خصوصی طور پر تیز اور بہتر ہوگا۔ اگرچہ سام سنگ نے اس دفعہ میگا پگسل کم کردئیے ہیں لیکن اس کے باوجود کیمرے کی کارکردگی بہتر ہوگی، کیونکہ اس سے بننے والی تصاویر کا سائز کم ہوگا اور کیمرے کے ’اپرچر‘ میں بہتری سے تصاویر بھی کم روشنی کے باوجود شاندار بنائی جاسکیں گی، اور خصوصاً تیزی سے حرکت کرتی اشیاءکی تصاویر کے لئے یہ کیمرہ بہت موزوں ہوگا۔
پہلے ماڈلز کی طرح گلیکسی S7میں بھی ہیڈ فون جیک کا فیچر شامل ہوگا، البتہ اس کو پہلے کی نسبت زیادہ سمارٹ اور بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے برعکس آئی فون 7 کے متعلق اطلاعات ہیں کہ اس میں ہیڈفون جیک نہیں ہوگا، اور یہ بات گلیکسی S7 کو سمارٹ فون صارفین میں اور بھی مقبول بناسکتی ہے۔