ایک لاکھ روپے میں بکنے والے آئی فون X کی تیاری پر دراصل کتنی لاگت آتی ہے؟ جان کر آپ ایک لاکھ روپیہ خرچ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

سائنس اور ٹیکنالوجی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا آئی فون X اب تک کا مہنگا ترین فون ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے اور مختلف رپورٹس کے مطابق کمپنی کو اس کی فروخت سے خوب منافع حاصل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ تصاویر میرے سامنے ڈیلیٹ کرو ورنہ۔۔۔“ فوٹو گرافر نے ایشوریہ بچن کی مختصر لباس میں ایسی تصاویر اتار لیں کہ ابھیشیک بچن غصے سے لال پیلے ہو گئے، یہ کون سی تصاویر تھیں اور ابھیشک نے پھر کیا کیا؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
آئی فون کے چاہنے والوں کو یہ جان کر شدید حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ جو فون 999 برطانوی پاﺅنڈ یعنی (تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار پاکستان روپے) میں بک رہا ہے اس کی تیاری پر صرف 272 برطانوی پاﺅنڈ یعنی (37 ہزار 595 پاکستانی روپے) لاگت آتی ہے اور اس طرح کمپنی صرف ایک آئی فون X کی فروخت پر 64 فیصد منافع کما رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”ٹیک انسائٹس“ کے مطابق ماہرین نے آئی فون X کو مکمل طور پر کھولا اور پھر اس میں استعمال ہونے والی تمام چیزوں کا تخمینہ لگایا جس پر یہ انکشاف ہوا کہ اس میں استعمال ہونے والی مہنگی ترین چیز کی قیمت آئی فون 8 میں استعمال ہونے والی اسی چیز سے 25 فیصد زیادہ ہے لیکن آئی فون X کی قیمت 43 فیصد زیادہ رکھی گئی ہے۔
اس سارے معاملے پر جب غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ نے کمپنی کا موقف لینے کی کوشش کی تو صاف انکار کر دیا گیا تاہم جب 2015ءمیں بھی ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں تو کک نے اس وقت شائع ہونے والے اعداد و شمار کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایسی ایک بھی خبر میں کوئی سچائی نہیں دیکھی۔
ماہرین کے مطابق آئی فون X میں سب سے مہنگی استعمال ہونے والی چیز اس کی سکرین ہے جس کا سائز 5.8 انچ ہے جس کے باعث فون مزید پتلا ہوا اور رنگ بھی مزید نکھر گئے جبکہ اس میں استعمال ہونے والی سٹین لیس سٹیل کی باڈی بھی آئی فون 8 کی باڈی سے زیادہ مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کچھ دیر کیلئے ”سُن“ ہو جائیں گے اور حواس بحال ہوتے ہی کہیں گے ”نہ کر“
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سام سنگ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہے کیونکہ اس کا گلیکسی S8 مارکیٹ میں تو 669 برطانیو پاﺅنڈز یعنی (تقریباً92 ہزار 551 پاکستانی روپے) میں بیچا جا رہا ہے مگر صرف ایک S8 بنانے پر محض 236 برطانوی پاﺅنڈز یعنی (تقریبا 32 ہزار 648 پاکستانی روپے) لاگت آتی ہے۔