ریلیز سے پہلے ہی گلیکسی S8 کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈی پر لیک ہو گئیں، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، دلکش ڈیزائن اور بہترین سکرین نے ایپل کو بھی پریشان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ کا اگلا فلیگ شپ فون گلیکسی S8 اپریل میں ریلیز ہونے جا رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی اس کی مکمل تصاویر اور ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔ نئے فون کا ڈیزائن اور سکرین دیکھ کر شائقین کی بے چینی میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایپل کمپنی بھی پریشان ہو گئی ہے۔


اگر چہ یہ نئی ویڈیو چند سیکنڈز کی ہے لیکن فون کا ڈیزائن اور سکرین بخوبی نظر آتی ہے۔ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوم بٹن ختم ہو گیا ہے اور فنگر پرنٹ سینسر کیمرے کے ایک جانب لگایا گیا ہے۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں آپ بھی دیکھیں کہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہو گا۔