روس کی وہ تہلکہ خیز ایجاد جس نے عالمی طاقتوں کی نیندیں اڑادیں
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں آئے روز نئی نئی ایجادات ہورہی ہیں اور ہر ملک دوسرے پر سبقط حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن روس نے ایسے ایئرکرافٹس کی تیاری شروع کردی ہے جس کی مدد سے صرف سات گھنٹوں میں وہ اپنے ہزاروں فوجی اور سینکڑوں ٹینک دنیا کے کسی بھی ملک میں اتار سکنے کے قابل ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس ایسے ہیوی ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹس تیار کررہا ہے جو دنیا کے بھاری بھرکم تصور کیے جانیوالے’ آرمانا‘ ٹینکوں کو بھی اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگاجس کی وجہ سے کسی کو کانوں کان خبربھی نہیں ہوگی۔ ایک ہیوی ائیر کرافٹ گولہ بارود سے بھرے 400 ہیوی آرمانا میزائل ٹینکوں کو لے جاسکتا ہے۔
روس کی ملٹری انڈسٹریل کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہیوی ائیر کرافٹس سپر سانک ہوں گے جوچارسو ٹن وزن اُٹھا کر دو ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریں گے۔ یہ ائیر کرافٹ سات ہزار کلومیٹر تک باآسانی اڑان بھر سکے گا۔ روس 2024 ءتک ایسے 80 ہیوی ائیر کرافٹ تیار کر لے گا ۔