واٹس ایپ نے ایک اور واٹس ایپ ایپلی کیشن لانچ کر دی، اس میں کیا فیچرز شامل کئے گئے ہیں اور اس کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ سکھ کا سانس لیں گے

واٹس ایپ نے ایک اور واٹس ایپ ایپلی کیشن لانچ کر دی، اس میں کیا فیچرز شامل کئے ...
واٹس ایپ نے ایک اور واٹس ایپ ایپلی کیشن لانچ کر دی، اس میں کیا فیچرز شامل کئے گئے ہیں اور اس کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ سکھ کا سانس لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ نے ایک نئی ایپلی کیشن بنا لی ہے جو پہلے سے موجود واٹس ایپ سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ نئی ایپلی کیشن صرف اور صرف کاروباری افراد کو اپنے ذاتی اور کاروباری رابطوں کو الگ الگ رکھنے کیلئے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کمال کی رفتار، غضب کی سوئنگ“ محمد آصف کی اسلام آباد کیخلاف 11 وکٹیں حاصل کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، دیکھ کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا
اس نئی ایپلی کیشن کا سب سے دلچسپ اور منفرد فیچر لینڈ لائن پر فون کالز ملانا ہے۔چھوٹے کاروبار کے حامل افراد جو اس ایپلی کیشن کیلئے سائن اپ کریں گے، پہلے سے موجود ایپلی کیشن اور نئی ایپلی کیشن کو بالکل الگ الگ استعمال کر سکیں گے جس کے باعث کاروباری اور ذاتی رابطوں کو الگ الگ رکھنا آسان ہو جائے گا۔
اسے استعمال کرنے والے کوئی بھی شخص اپنی کمپنی کا لینڈ لائن نمبر اس میں شامل کر سکے گا جس کے باعث ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد تک یہ نمبر خود کار طریقے سے پہنچ جائے گا۔ کسٹمرز یا کلائنٹس کی طرف سے آنے والی فون کالز لینڈ لائن نمبر پر موصول ہوں گی مگر انہیں واٹس ایپ کی نئی ایپلی کیشن پر ہی سنا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چین میں بنے شیشے کے پل پر دراڑیں پڑتے ہی اس پر موجود لوگوں کے اوسان خطاءہو گئے، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا ہی دنگ رہ گئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
کمپنی نے اس کا ابتدائی ورژن تیار کر لیا ہے اور تجرباتی بنیاد پر اس کا استعمال بھی شروع ہو گیا ہے تاہم ابھی اسے صارفین کو فراہم نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی یہ پلے سٹور اور ایپل سٹور پر دستیاب ہو گی۔