آئی فون 7کا اہم ترین اور انتہائی دلچسپ فیچر منظر عام پرآگیا

آئی فون 7کا اہم ترین اور انتہائی دلچسپ فیچر منظر عام پرآگیا
آئی فون 7کا اہم ترین اور انتہائی دلچسپ فیچر منظر عام پرآگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون سے ”سیلفی“ لینے کا رواج اس قدر ہو گیا ہے کہ ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا ہے، صارفین کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے موبائل فون ساز کمپنیاں بھی اپنے فونز میں اس حوالے سے نت نئی جدت لا رہی ہیں۔ ایپل نے اپنے آئی فون کے نئے ماڈل آئی فون 7کے کیمرے میں جدت لاتے ہوئے اسے بلندی اور انتہائی دور سے بھی تصویر لینے کے قابل بنا دیا ہے،جس سے اب صارفین کو دور سے سیلفی لینے میں پیش آنے والی دشواری سے نجات مل جائے گی۔

ایپل نے آئی فون 7میں ”فورس ٹچ سکرین“ بھی متعارف کروائی ہے جس سے ”لانگ پریس“ کرکے مزید مینیوز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، اس سکرین میں ایک اور خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ پہلے تو موبائل فون کا ایک مخصوص حصہ کال آنے یا بٹن دبانے پر تھرتھراتا(Vibrate) کرتا تھا، آئی فون 7کی پوری سکرین تھرتھرائے گی۔ آئی فون کے اس نئے ماڈل میں 1080پکسل فرنٹ کیمرہ انسٹال کیا گیا ہے جو بہترین ایچ ڈی ویڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ موجودہ ماڈلز آئی فون 6 اور آئی فون 6پلس میں یہ کیمرہ 720پکسل کی طاقت کا حامل ہے۔ووڈا فون کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون ماڈل آئی فون 7اس سال 25ستمبر کو مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گاجبکہ کمپنی اس کے پیشگی آرڈرز 18ستمبر سے وصول کرنے شروع کر دے گی۔