اب انتہائی سستے میں آپ اپنی عام گاڑی کو بغیر ڈرائیور کے چلانے کے قابل بناسکتے ہیں، اس کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ آپ بھی جانئے

سائنس اور ٹیکنالوجی

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ اپنی عام کار کو ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خود کار گاڑی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ دبئی میں رہتے ہیں تو اب یہ کوئی مشکل کام نہیں رہا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی آٹو میشن سلوشن کمپنی Acacusنے کسی بھی عام گاڑی کو ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑی میں تبدیل کرنے کی پیشکش انتہائی مناسب داموں میں کر دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 10ہزار ڈالر (تقریباً 10لاکھ پاکستانی روپے) سے کم رقم میں عام گاڑی کو ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خود کار گاڑی میں بدلا جا سکتا ہے۔

دبئی پولیس کے پاس نیا ہتھیار آگیا، یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جواب جان کر پاکستانی پولیس والوں کو یقین نہیں آئے گا دنیا میں ایسا بھی ہوسکتا ہے
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر طلال بن حلیم کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر کسی بھی عام گاڑی کو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی کمپنی الیکٹرونک بریکنگ اور پاور سٹیرنگ رکھنے والی گاڑیوں کو بدلنے کی ترجیح دے رہی ہے۔ یہ کمپنی ابتدائی طور پر ٹویوٹا پری ایس، کیہ سول اور دیگر بلٹ ان الیکٹرونک سسٹم والی گاڑیوں سے آغاز کر رہی ہے۔
کمپنی نے Gitexٹیکنالوجی میلے میں وہ پہلی گاڑی بھی نمائش کیلئے پیش کردی ہے جسے ایک عام گاڑی سے خود کار گاڑی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی اس سے پہلے اردن، امریکا، جرمنی، اٹلی اور سربیا میں بھی اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔