”صارفین کے غصے نے کام دکھا دیا۔۔۔“ واٹس ایپ نے بڑے فخر کیساتھ متعارف کرایا جانے والا فیچر واپس لینے کافیصلہ کر لیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کو یہ پتہ چل گیا ہے کہ بعض معاملات میں جدت پیدا کرنے کے معاملے پر صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور صرف سادگی ہی پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے ”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر واپس لینے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
گزشتہ مہینے واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جس میں سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹیٹس کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کراتے ہوئے بڑا فخر محسوس کیا تھا لیکن شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ صارفین آپے سے باہر ہو جائیں گے۔
دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے اور الفاظ کی صورت میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ کمپنی نے بھی جلد ہی صارفین کے غصے کو بھانپ لیا اور اپ ڈیٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں نئے سٹیٹس فیچر کے ساتھ ہی اب الفاظ کے ذریعے سٹیٹس بتانے کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے صارفین کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نئی اپ ڈیٹ مکمل طور پر ختم نہیں کر رہی بلکہ دونوں طرح کی سہولت کو یکساں کر دیا جائے گا اور پھر صارف اپنی مرضی کے مطابق فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔