ایپل کا مہنگا ترین آئی فون ایکس لانچنگ تقریب میں ہی فیل ہوگیا، سب سے اہم فیچر نے سٹیج پر ہی کام چھوڑ دیا

ایپل کا مہنگا ترین آئی فون ایکس لانچنگ تقریب میں ہی فیل ہوگیا، سب سے اہم فیچر ...
ایپل کا مہنگا ترین آئی فون ایکس لانچنگ تقریب میں ہی فیل ہوگیا، سب سے اہم فیچر نے سٹیج پر ہی کام چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایپل نے گذشتہ روز اپنا مہنگا مگر جدید ترین آئی فون ایکس لانچ کردیا ، کمپنی کا دعویٰ تھا کہ یہ آئی فون جدید ترین خصوصیات کا حامل ہے جو کہ وائرلیس چارجنگ، متحرک ایموجیز اور چہرے کی شناخت والے لاکنگ سسٹم کا حامل ہے۔ مگر لانچنگ تقریب کے دوران ہی اس کی ایک خصوصیت نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔

دوسرا ٹی ٹوینٹی،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس میں نئے اور جدید آئی فون” آئی فون ایکس“ کی تقریب پذیرائی جاری تھی اور اس دوران اس کی خصوصیات براہ راست بتائی جارہی تھیں ۔کمپنی اہلکار سٹیج پر آئے اور انہوں نے ایپل کے سب جدید اور موثرچہرے کی شناخت والے فیچرکی خصوصیات بتائیں ، ان کا کہنا تھا کہ آپ صرف آئی فون ایکس کو اپنی نگاہوں کے سامنے لائیں گے اور آپ کا آئی فون ان لاک ہوجائے گا اور یہ ایک ناقابل یقین فیچر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ فون کو سویپ کرنے کی بجائے اسے محض چہرے کے سامنے لائیں اور استعمال کریں، انہوں نے اس کا عملی مظاہر ہ کرنے کے لئے آئی فون ایکس ہاتھ میں پکڑا اور چہرے کے قریب لے گئے لیکن آئی فون ان لاک نہیں ہوا اور پھر انہوں نے دوبارہ کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہی اس پر انہوں نے دوسرا آئی فون منگوایا اور اس کو اس نظام کے تحت چہرے کی شناخت سے ان لاک کردیا ۔پہلی مرتبہ میں چہرے سے شناخت کرنے والے نظام کے کام نہ کرنے کے باعث ایپل کے شیئرز کی قیمت میں یک دم کمی آئی لیکن جیسے ہی اس نے کام کرنا شروع کیا پھر بحال ہو گئے۔اصل میں یہ آئی فون ایکس کی خرابی نہیں تھی بلکہ اس کے مخصوص فیچر کو ایپل کے اہلکار فرائیڈ کی فیس آئی ڈی کے ساتھ انیبل نہیں کیا گیا تھا ۔ 

ویڈیو دیکھیں: