بڑی کمپنیوں کے معروف ترین سمارٹ فونز میں فروخت سے پہلے ہی ڈیٹا چوری کرنے والا سافٹ وئیر انسٹال ہونے کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ نے 30 سے زائد مختلف اینڈرائڈ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں ڈیٹا چوری کرنے والے سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے کا انکشاف کیا ہے اور سب سے بری خبر یہ ہے کہ یہ سمارٹ فونز مشہور و معروف کمپنیوں کے ہیں۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سافٹ وئیر سے متاثرہ سمارٹ فونز میں سے بیشتر بڑی کمپنیوں جیسا کہ سام سنگ، ایل جی ، لینووو اور گوگل وغیرہ کے معروف ماڈلز ہیں جو دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں تاہم ان کے مالکان کو میل وئیر سے متعلق علم ہی نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ میل ویئر صارفین کے استعمال سے پہلے ہی مختلف سمارٹ فونز میں انسٹال کردیا جاتا ہے جبکہ اس کے انسٹال ہونے سے فون میں کوئی خاص تبدیلی بھی محسوس نہیں ہوتی جو عام طور پر کسی وائرس کے آ جانے سے محسوس ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین کا ڈیٹا چپکے سے چوری ہو جاتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے دریافت کئے جانے والے میل وئیرز میں سے بیشتر معلومات چرانے والے ہیں مگر ایک ڈیوائس میں رینسم ویئر پروگرام بھی پایا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر سمارٹ فون کو مکمل طور پر بلاک کر دیتے ہیں اور پھر اسے کھولنے کے بدلے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
جن ڈیوائسز میں یہ میل ویئرز دریافت ہوئے وہ انتہائی مشہور و معروف ماڈل ہیں جو آج دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ان فونز کی فہرست درج ذیل ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس سیون
سام سنگ گلیکسی نوٹ ایج
سام سنگ گلیکسی نوٹ فائیو
سام سنگ گلیکسی نوٹ فور
سام سنگ گلیکسی نوٹ تھری
سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو
سام سنگ گلیکسی ایس فور
گلیکسی اے فائیو
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس ٹو
سام سنگ گلیکسی ٹیب ٹو
شیاﺅمی ’می فور آئی‘
شیاﺅمی ریڈمی
زی ٹی وی ایکس 500
اوپو این تھری
اوپو آر سیون پلس
نیکسز فائیو
نیکسز فائیو ایکس
لینوو ایس 90
لینووو اے 850
ایل جی جی فور