سام سنگ اور ایل جی میں تنازع ، تحقیقات شروع

سام سنگ اور ایل جی میں تنازع ، تحقیقات شروع
سام سنگ اور ایل جی میں تنازع ، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور ایل جی میں ایک منفرد تنازع پیدا ہو گیا ہے اورسام سنگ نے حریف کمپنی ایل جی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی مصنوعات کو نقصان پہنچا رہی ہے جس پر ایل جی نے دوواشنگ مشینوں کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے معاوضہ اداکرنے کی پیش کش کی جسے سام سنگ نے مسترد کردیا اور جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے پراسیکیوٹر سے اس معاملے کی تفتیش کرنے کی درخواست کردی ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا کہنا ہے کہ ایل جی الیکٹرانکس کے ملازمین جرمن میں سٹورز پر رکھی واشنگ مشینز کو جان بوجھ کی نقصان پہنچا رہے ہیں اور اُن میں ایک سینیئر ایگزیکٹو بھی شامل ہیں۔کمپنی کا کہناتھاکہ برلن میں رواں ماہ الیکٹرانک مصنوعات کے ایک بڑے میلے کے آغاز سے پہلے دانستہ طور پر یہ حرکت کی گئی ۔
 ایل جی نے سام سنگ کے الزام پر دو واشنگ مشینز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیاہے اور بتایاکہ یہ نقصان حادثاتی طور پر ہوا کیونکہ واشنگ مشینز کے جوڑ کمزور تھے، مصنوعات کا جائزہ لے رہے تھے اور ایک سٹور میں اس دوران چار مشینوں کو نقصان پہنچنے پر اس کا معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔
دوسری جانب جرمن پولیس نے اس واقعے میں ملوت افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
سام سنگ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ ہے کہ سام سنگ کو ملک کے قانونی حکام سے اعلیٰ عہدے پر فائز اہلکار سے تفتیش کرنے کی درخواست کرنا پڑی لیکن ہم نے یہ نتیجہ اخد کیا کہ یہ ناگزیر ہے کہ ہم معاملے کے تہہ تک جائیں گے۔
ایل جی کے ایک ترجمان نے کہا کہ سام سنگ نے جن افراد سے تفتیش کرنے کی درخواست کی ہے ان میں گھریلو الیکٹرانک مصنوعات کے شعبے کے سربراہ جو سیونگ جن بھی شامل ہیں، کمپنی کا مذکورہ کمپنی کی مصنوعات کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے اس کی مصنوعات کو خراب کرنے کا مقصد ہوتا تو اس کے لیے براہ راست اپنے ایگزیکٹوز کو نہ بھیجتے۔