”حاملہ خاتون اور آئی فون 7۔۔۔“ ایپل کے نئے فون کے بارے میں ایسی خبر آ گئی جسے پڑھ کر آپ اپنے فون سے خوف کھانے لگیں گے، بیچنے کا بھی سوچ سکتے ہیں

”حاملہ خاتون اور آئی فون 7۔۔۔“ ایپل کے نئے فون کے بارے میں ایسی خبر آ گئی جسے ...
”حاملہ خاتون اور آئی فون 7۔۔۔“ ایپل کے نئے فون کے بارے میں ایسی خبر آ گئی جسے پڑھ کر آپ اپنے فون سے خوف کھانے لگیں گے، بیچنے کا بھی سوچ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کے بعد ایپل کے آئی فون 7 پھٹنے کے واقعات بھی منظرعام پر آ رہے ہیں جس کے باعث صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم اب ایک اور ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے جس کے بارے میں جان کر آئی فون 7 استعمال کرنے والوں کے چھکے ہی چھوٹ جائیں گے۔

نوجوان کے ہاتھ سے آئی فون 7 زمین پر گر گیا لیکن اس کے بعد ایسا واقعہ پیش آیا کہ لڑکے کے اوسان ہی خطاءہو گئے، آئی فون صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی حاملہ خاتون آئی فون 7 کے اوپر سو گئی جس کے باعث اس کا بازو بری طرح جل گیا اور اب اسے سرجری کی ضرورت ہے۔ ایپل نے واقعے کی اطلاعات ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ میلانی ٹین پیلائز نے اپنے آئی فون 7 کو چارجنگ پر لگایا اور اس پر فلم دیکھنا شروع کر دی اور اسی دوران اسے نیند نے آن دبوچا اور وہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگی۔

صبح کے وقت بازو میں شدید جلن کے باعث اس کی آنکھ کھلی تو اس کا بازو جل چکا تھا جس میں سوئیاں چبھتی محسوس ہو رہی تھیں۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کا بازو کسی ”چیز“ کے باعث جلا ہے، جاﺅ اور اسے تلاش کرو۔ میلانی گھر آئی تو انکشاف ہوا کہ اس کا آئی فون ہی اسے زخمی کرنے کا باعث بنا ہے اور اس کے بازو پر بنے نشان بھی اس کے فون اور چارجر کے ساتھ مسابقت کھا رہے تھے۔ حیران کن طور پر اس سارے واقعے میں فون کو کچھ نہیں ہوا تھا البتہ اس پر جلد کے نشانات ضرور موجود تھے جبکہ بستر کو بھی آگ نہ لگی تھی۔

نوٹ 7 کے بعد ایک اور سمارٹ فون پھٹ گیا، گاڑی بھی جل گئی، یہ کس کمپنی کا ہے؟ جان کر آپ کے چھکے چھوٹ جائیں گے
ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ چارجنگ کے باعث آئی فون 7 گرم ہو گیا اور اس کی تپش خارج نہ ہو سکی تاہم ابھی صرف یہ گمان ہی ہے لیکن پھر بھی کافی پریشان کن ہے خاص طور پر گلیکسی نوٹ 7 اور آئی فون 7 پھٹنے کے واقعات سامنے آنے کے باعث تو یہ تشویشناک ہے۔ میلانی اپنے آئی فون 7 کو قریبی ایپل سٹور پر لے گئی تاکہ وہ اسے چیک کروا سکے۔ وہاں موجود افراد نے اسے بتایا کہ اس کے فون میں سے ایک عجیب سے بو آ رہی ہے جو آئی فون میں سے نہیں آتی اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس میں کوئی نہ کوئی خرابی ہے۔

نوٹ 7 کے بعد سام سنگ کے ایک اور موبائل نے بھی دھماکے شروع کردیے

انہوں نے اس کے فون کو مزید چیک اپ کیلئے کمپنی کو بھیجتے ہوئے میلانی کو دوسرا فون دینے کی پیشکش کی تاہم اس نے لینے سے انکار کر دیا۔اس واقعے کے بعد میلانی کا آئی فون 7 سے اعتماد اٹھ چکا ہے اگرچہ وہ پہلے دن سے ہی آئی فون استعمال کر رہی ہے اور اسے اب بازو کی پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہے۔ اس میں آپ کیلئے ایک سبق بھی پوشیدہ ہے کہ رات کو سوتے وقت اپنے سمارٹ فون کو بستر پر مت رکھیں اگرچہ اس طرح کا واقعہ پیش آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔