آئی فون 6 نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کی تازہ ترین پیشکش آئی فون 6 اور ایپل واچ کے بعد جدید ترین ایپل ٹی وی کا چرچا زور و شور سے جاری ہے۔ اگرچہ کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے ”چارلی روز شو“ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپل ٹی وی کی آمد جلد متوقع نہیں ہے لیکن یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سے 2015ءمیں کسی وقت متعارف کروایا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایپل کے انجینئروں کو بتایا جاچکا ہے کہ کمپنی کا جدید ترین ٹی وی 2015ءمیں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔ اس ٹی وی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس کی سکرین 4K ہوگی جس کی وجہ سے یہ موجود HDTV سکرین سے بھی چار گنا زیادہ واضح اور صاف تصاویر دکھائے گی۔ یہ ٹی وی براہ راست نشریات کے علاوہ فلمیں اور شو بھی دکھائے گا۔ یہ توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ اس پر موبائل فون اور کمپیوٹر کی طرح مختلف ایپلیکیشن پروگرام بھی چلائے جاسکیں گے اور یہ آئی پیڈ اور آئی فون کے ساتھ بھی کام کرسکے گا۔ آئی فون کو اس کے ریمورٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔